سوات:ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل عابد لطیف خان کا دورہ سیدو شریف ایئرپورٹ ، سیکورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ ، ڈی جی کا سیکورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار تفصیلات کے مطابق جنرل عابد لطیف خان نے ڈی جی اے ایس ایف کا چارج سنبھالنے کے بعد سیدو شریف ایئرپورٹ کا پہلا دورہ کیا اس موقع پر بریگیڈیئر فرقان نے سیدو ایئرپورٹ کے سیکورٹی کے حوالے سے انہیں تفصیلی بریفنگ دی ، اس موقع پر ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل عابد لطیف خان نے ایئرپورٹ پر مختلف سیکشنز کا معاینہ کیا اور سیکورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا
ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل عابد لطیف خان کاسیدو شریف ایئرپورٹ کا دورہ
