سوات (مارننگ پوسٹ) سوات کی پہچان معروف صحافی شیرین زادہ، ان کے صاحبزادے نوجوان صحافی عبداللہ شیرین صحافت کے ساتھ ساتھ پینا فلیکس پرنٹنگ، ایڈورٹائزنگ اور ٹورازم مینجمنٹ کے شعبے سے بھی وابستہ ہو گئے ہیں اور کانجو چوک میں ان کے نئے آفس کا افتتاح ہو گیا ہے،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیرین زادہ کا کہنا تھا ہمارا نیا آفس پیشہ وارانہ صحافت اور کاروباری سرگرمیوں کا ایک گلدستہ ہے جس میں سوات میں آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ، ٹورازم مینجمنٹ کے تیزی سے ابھرتے نام ”ایڈ لائٹ سروسز” کے ذیلی آفس کے ساتھ ساتھ پرنٹ، الیکٹرانک، سوشل میڈیا کا مکمل مرکز بھی قائم کیا گیا ہے۔ تقریب میں ایڈ لائٹ سروسز کے ڈائریکٹر عبدالقدیر بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے، اس موقع پر شیرین زادہ نے مزید کہا اب سوشل میڈیا کا دور ہے، نہ صرف صحافت بلکہ کاروبار کی ترقی کا دارومدار سوشل میڈیا کے بہترین استعمال پر ہی منحصر ہے، اس مقصد کے لیئے ہم AdHere.pk کے نام سے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی بہترین آفرز لے کر آئے ہیں۔ شیرین زادہ نے AdHere.pk کے ڈائریکٹر محسن خان کا تعارف بھی کرایا جو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے حوالے سے سوات میں نئے آئیڈیاز متعارف کرانے کا عزم رکھتے ہیں، شیرین زادہ نے کہا میڈیا کے حوالے سے سوات پوسٹ اور نوائے وطن کے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ہمارے منصوبے کا اہم حصہ ہیں۔ سوات کے لوگوں کو ہمارا سوشل میڈیا کا نیوز نیٹ ورک یقینا پسند آئے گا جہاں نہ صرف مقامی سیاست، سیاحت، کاروبار سے متعلق مواد معیاری، دلچسپ اور خوبصورت انداز میں پیش کیا جائے گا بلکہ قومی و انٹرنیشنل سطح پر بھی وادی سوات کی مثبت تصویر کشی کی جائے گی تاکہ سوات کو عالمی سیاحت میں مزید اہم مقام مل سکے۔شیرین زادہ اور عبداللہ شیرین نے افتتاحی تقریب میں شریک تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور سوات میں اپنے چاہنے والوں کو یقین دلایا کہ معیاری پینافلیکس پرنٹنگ و ایڈورٹائزنگ کے لیئے کسٹمرز کی توقعات کے عین مطابق سروسز فراہم کی جائیں گی اس لیئے مکمل اعتماد کے ساتھ رابطہ کیا جائے۔ افتتاحی تقریب میں بزرگ شخصیت حاجی روح الامین نے شیرین زادہ کے نئے آفس کے لیئے درکار تمام سہولیات فراہم کرنے کا یقین دلایا اور کامیابی کی دعا کی، حاجی روح الامین کانجو چوک کے اللہ اکبر پلازا کے مالک ہیں جس کی پہلی منزل پر یہ آفس قائم کیا گیا ہے، افتتاحی تقریب میں علاقے کی سیاسی سماجی شخصیات میں پا کستان تحریک انصاف کے رہنما سعید خان، حا جی ملک بہا در، ملک فرہا د علی شیر بہا در ریا ض احمد، میا ں جہانزیب اور دیگر کے ساتھ ساتھ سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداران، سوات کے نامور صحافیوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی جن میں سید شہا ب الدین، نیاز احمد، سعید الر حمن، سلیم اطہر، شفیع اللہ، حکیم عثما ن علی، فضل خا لق، علی شیر میا ں، وقار احمد سوات، سردار علی، عظم خان،شیر از ارشد علی اور دیگر شامل تھے۔شرکاء نے شیرین زادہ، ان کے صاحبزادے عبداللہ شیرین کو نئی شروعات پر مبارکباد دی اور کامیابی کی دعا کی۔