سوات(مارننگ پوسٹ) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی سے سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے نئے تعینات ہونے والے ایم ایس محمد نعیم اعوان نے ملاقات کی ہے اس موقع پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد خان بھی موجود تھے ملاقات میں سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کی مزید بہتری کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا اور بعض فیصلے بھی کئے گئے اس موقع پر ہسپتال کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ موجودہ حکومت میں کسی بھی سرکاری محکمے میں سیاسی مداخلت نہیں کی جارہی ہے اور تمام سرکاری ادارے انتہائی شفافیت سے عوام دوست ماحول میں کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کے حقوق ان کی دہلیز تک پہنچانا ہمارا فرض ہے جس پر ہم کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں کرتے فضل حکیم خان نے ایم ایس کو یقین دلایا کہ سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کی بہتری کیلئے مشترکہ طور پر کام کرینگے اور جہاں بھی ہماری ضرورت ہو، ہم عوامی مفاد کیلئے ہر وقت موجود ہونگے۔