سوات:مینگورہ کے علاقہ حاجی بابا میں نامعلوم افراد گھر میں گھس گئے اور کلہاڑی کے وار سے ایک خاتون کو قتل جبکہ دوسری خاتون کو زخمی کردیا۔ ملزمان کی تلاش جاری ، پولیس کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے مصروف ترین علاقے حاجی بابا میں گزشتہ رات نامعلوم افراد ایک گھر میں گھس گئے جہاں انہوں نے ایک خاتون مسماۃ میمونہ کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا جبکہ وہاں موجود دوسری خاتون بخت زمینہ زخمی ہوگئی۔ مقامی افراد نے خاتون اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد ہی حقائق سامنے آجائیں گے