سوات(مارننگ پوسٹ)سوات پولیس نے سیاحتی علاقوں میں سیاحوں کو سہولت دینے اور گاڑیوں کو برف باری سے نکالنے کیلئے سپیشل سکواڈ تشکیل،پولیس نے درجنوں گاڑیوں کو ریسکیو کیا،ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سید اشفاق انور کے مطابق سوات کے سیاحتی علاقوں میں برف باری ہونے کے بعد بالائی علاقوں میں سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور گاڑیاں برف میں پھسنے کے ساتھ پھسلنے کا بھی خدشہ ہوتا ہے،جس پر فوری طور پر سپیشل سکواڈ تشکیل دے کر بالائی علاقوں میں پولیس کی خصوصی ٹیمیں شکیل دے دی ہے جو ان علاقوں میں سیاحوں کی گاڑیوں کو نکا ل کر انکو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہے اور اب تک درجنوں گاڑیوں کو ریسکیو کیا گیا انہوں نے سیاحوں کو بالائی علاقوں میں جاتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور چین ساتھ رکھنے کی ہدایت کی تاکہ حادثات سے روکا جا سکیں۔