سوات(مارننگ پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کے صدر وچیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کی زیر صدارت پیر کے روز زرعی یونیورسٹی سوات کے حوالے سے سوات میں مستقل بنیادوں پر بلڈنگ بنانے کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں وی سی زرعی یونیورسٹی پشاور جہان بخت، اے سی عباس خان آفریدی اور محکمہ زراعت کے افسران نے شرکت کی بعدازاں انہوں نے ملکیدم بریکوٹ میں زرعی یونیورسٹی سوات کیلئے جگہ کامعائنہ کیا اور تمام صورت حال کے بارے میں رپورٹ وزیراعلیٰ محمود خان کو پیش کی جائیگی اس موقع پرفضل حکیم خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی دلچسپی کیوجہ سے سوات میں زرعی یونیورسٹی کی منظوری دی جا چکی ہے ہم عارضی طورپرفروری سے یونیورسٹی کاباقاعدہ افتتاح اورکلاسوں کااجراء ایگریکلچر سنٹر تختہ بند سے کررہے ہیں اور یونیورسٹی بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد یونیورسٹی مستقل بلڈنگ کو شفٹ ہوجائیگی زرعی یونیورسٹی موجودہ حکومت کی طرف سے سواتیوں کے لئے ایک اہم تحفہ ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ یونیورسٹی ضلع سوات بلکہ ملاکنڈڈویژن کیلئے انتہائی ضروری تھی اور زرعی یونیورسٹی کے قیام کیلئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور صوبائی وزیرزراعت محب اللہ خان کی کوششوں کو نظراندازنہیں کیاجاسکتا ان کی غیرمعمولی دلچسپی کے باعث آج سوات کیلئے زرعی یونیورسٹی کی منظوری ہوگئی ہے فضل حکیم خان کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں زرعی انقلاب برپاکرنے کیلئے صوبائی وزیرمحب اللہ خان کی کاوشوں کوسراہتے ہیں جبکہ محب اللہ خان کی خصوصی توجہ کے باعث محکمہ زراعت ترقی کی شاہراہ پرگامزن ہے انہوں نے کہا کہ ٹاون شپ کانجو میں بھی جلد خواتین کیلئے یونیورسٹی بنائیں گے واضح رہے کہ فضل حکیم خان کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنا فوکل پرسن بھی مقرر کیا ہے۔
بریکوٹ میں زرعی یونیورسٹی سوات کیلئے جگہ کامعائنہ
