سوات(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر وچیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے سیدو شریف ہسپتال میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر باقائدہ طور پرضلع سوات میں 13تا17 جنوری کو پانچ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیاضلع بھر میں مہم کے دوران 256406 گھرانوں میں موجود 484479 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے مہم کے لئے 353 ایریا انچارج اور 65 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکے زیرِ نگرانی میں 1632 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں اس حوالے سے سیدوشریف ہسپتال میں ایک تقریب منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی فضل حکیم خان تھے تقریب میں سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر اسرا ر الحق،ڈی ایچ اوسوات ڈاکٹر اکرام شاہ،ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد خان، کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر لیاقت علی کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ذمہ دار افسران و اہلکاران نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ پولیو کی بیخ کنی کیلئے بھر پور کردار ادا کریں اور ضلع سوات میں بچوں کو دو دو قطرے ویکسین پلائیں انہوں نے کہا کہ رواں سال میں مشنری جذبے سے کام کرکے خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع سے پولیو کا مکمل خاتمہ کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیو مرض ہمارے لئے قومی ناسور بن چکا ہے جو ایک طرف ہمارے ننھے بچوں کو ہمیشہ کیلئے اپاہج بنا دیتا ہے تو دوسری طرف عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث بن چکا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر ہم پورے اخلاص سے کوشش کریں توصوبہ خیبرپختونخوا رواں سال پولیو فری بن جائیگا انہوں نے والدین سے بھی درخواست کی ہے کہ پیدائش سے پانچ سال تک کے تمام بچوں تک پولیوکے قطرے پلانے کیلئے ہمارے صحت محافظ ٹیم کیساتھ مکمل تعاؤن کرے اور اپنے بچوں کو زندگی بھر کے معذوری سے بچائیں اور پولیوکے دو قطرے ہر بار ضرور پلائیں تقریب سے سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر اسرا ر الحق،ڈی ایچ اوسوات ڈاکٹر اکرام شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
پولیو ٹیم سے تعاون کریں صوبہ خیبرپختونخوا رواں سال پولیو فری بن جائیگا،فضل حکیم
