سوات(مارننگ پوسٹ) ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہونے کے باجود عوام انکم ٹیکس فری سرٹیفکیٹ کے لئے پشاور جانے پرمجبور جب حکومت نے اعلامیہ جاری کرہی دیا پھر ذاتی سرٹیفکیٹ دینے کی ضرورت کیوں ہے، عوام، عومی حلقوں نے میڈیا کو بتایاکہ ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے اور اس کی باقاعدہ حکومت نے اعلان بھی کیاہے مگر مختلف کاروبار، باہرجانے اور دیگر دستویزات کے لئے ملاکنڈڈویژن کے رہائیشوں سے ٹیکس فری سرٹیفکیٹ مانگا جارہاہے جس کو بنانے کے لئے پشاور جانا پڑتاہے عوام نے وزیراعلی خیبر پختون خوا سے اپیل کی ہے کہ غریب لوگوں کو ایک معمولی سرٹیفکیٹ کے لئے پشاور جانے پر مجبور نہ کیاجائیں۔ واضح سرکلر جاری کرکے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو اس عذاب سے نجات دلائیں جائیں۔ عوامی حلقوں نے یہ بھی مطالبہ کیاہے کہ کم از کم پرانے طریقہ کار کو بحال کرکے ڈی سی آفس کو ٹیکس فری زون کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار دیاجائیں۔
ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون، عوام ٹیکس فری سرٹیفکیٹ کے لئے پشاور جانے پرمجبور
