سوات(مارننگ پوسٹ) پاکستان او ر سوات کے عوام کے ساتھ سیاحت کے حوالے تعاون جاری رہیگا، سوات دنیاکے بہترین سیاحتی علاقوں میں شمار ہوتاہے ، اطالوی سفیر سٹیفانو فونتیکارو، تفصیلات کے مطابق اطالوی حکومت کے تعاون سے کالام میں مقامی نوجوانوں کو چٹانوں پر چڑھائی اور سیاحت کے حوالے پندرہ روزہ تربیت مکمل، کامیاب نوجوانوں کو اسناد دئے گئے۔اس سلسلے میں میں مینگورہ میں ایک پروقار تقریب ہوئی جس میں اطالوی سفیر نے خصوصی طورپر شرکت کی جبکہ سیاحتی ٹرینر کارلو البارٹو پینلی اور افضل شیرازی سمیت ضلع ناظم محمد علی شاہ اور محکمہ سیاحت کے جی ایم سید محمد علی سمیت تربیت لینے والے نوجوانوں اور مقامی لوگوں نے شرکت کی تقریب سے اطالوی سفیر نے کہاکہ سوات ان کے لئے پہلے بھی اہم تھا اور اب بھی اطالوی حکومت سوات کے لوگوں کے ساتھ خصوصی محبت رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ سوات میں بین الاقوامی سیاحت کی فروغ کے لئے اطالوی حکومت ہرممکن تعاون جاری رکھی گی انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ سوات کی سیاحتی علاقے محفوظ ہواور مقامی نوجوان اس سے روزگار حاصل کریں انہوں نے کہاکہ مقامی نوجوانوں کو بین الاقوامی سیاحت کے حوالے سے اس طرح تیارکرناہے کہ وہ دیگر مقامی لوگوں کوبھی تربیت دیں، اس موقع پر ضلع ناظم محمدعلی شاہ نے کہاکہ سوات میں سیاحت روز بروز گررہاہے سیاحتی علاقے ختم ہورہے ہیں سوات کے صاف پانی الودوہورہے ہیں جبکہ اقوام عالم سیاحت سے اپنے ملکوں کے معشیت چلارہے ہیں انہوں نے اطالوی حکومت کی تعاون کا شکریہ اداکیا اورکہاکہ حکومت کو سوات میں سیاحت کے فروغ کے لئے ہنگامی بنیادوں پرکام کرناچاہیں، اس موقع پر محکمہ سیاحت خیبرپختوں خوا کے جی ایم سید محمد علی نے کہاسوات میں سیاحت کے فروغ کے لئے دو بڑے منصوبے جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت سیاحت کی اہمیت سے واقف ہے اور پورے ضلعے میں محکمہ سیاحت کی بہتر کام کی وجہ سے سیاحت کو فروغ ملاہے ، پروگرام کے آخر میں تربیت لینے والے نوجواں میں اسناد تقسیم کئے گئے
سوات میں مقامی نوجوانوں کو چٹانوں پر چڑھائی اور سیاحت کے حوالے پندرہ روزہ تربیت مکمل
