سوات(مارننگ پوسٹ)سیدوشریف ایمرجنسی میں مریضوں کے ساتھ غیر انسانی رویہ کیا جارہاہے، وزیراعلی خیبرپختون خوا نوٹس لیں، پانٹر سے تعلق رکھنے والے غریب سیکورٹی گارڈ فیض الاحدنے میڈیاکو بتایاکہ ان کی طبعیت خراب تھی اور کانسی کی شکایت تھی اور بدن میں کپکپی تاری ہوئی تھی سیدوشریف ایمرجنسی گیا جہاں پر کوئی سینئر ڈاکٹرموجود نہیں تھاجونیئرڈاکٹرنے مختلف ٹیسٹ کراوئے اور مہنگے ادویات لکھ دی۔ ٹیسٹ میں رزلٹ میں بہت سارے مسائل نکل آئیں۔ میں دوسرے سینئر ڈاکٹر پاس گیا انہوں نے وہی ٹیسٹ دوبارہ کروائیں تو رزلٹ مختلف تھا۔ میں واپس ایمرجنسی یونٹ گیا توڈاکٹرنے بدتمیزی سے کہاکہ پرائیویٹ ٹیسٹ کرادو۔ انہوں نے الزام لگایاکہ پرائیویٹ لیباٹروں کے ساتھ ڈاکٹر ملے ہوئے ہیں۔ حکومت نے اربوں روپے کی لاگت سے ایمرجنسی یونٹ بناتو دیاہے مگر وہاں پر عمارت کے سیوا کسی بھی قسم کی سہولیات مریضوں کو نہیں دی جارہی ہے۔ ڈاکٹر صرف خانہ پری کے لئے موجود ہوتے ہیں غریبوں کا پرسان حال کوئی نہیں وزیراعلی اور ایم پی اے فضل حکیم نوٹس لیں اور عوام کو سہولیات دینایقینی بنائیں
سیدوشریف ایمرجنسی میں مریضوں کے ساتھ غیر انسانی رویہ،وزیراعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ
