سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات واسا کمپنی نے عدالت عظمیٰ کے حکم پر عمل در آمد نہ کرنے والی سوات میں منرل واٹر بنانے والی چار کمپنیوں کو سیل کردیا گیا۔ سپریم کو رٹ کے احکامات کی روشنی میں ”واسا“ سوات کے منیجر آپریشنل میاں شاہد علی اور اسسٹنٹ کمشنر اشتیاق احمد نے عدالت عظمیٰ کے حکم پر عمل در آمد نہ کرنے والی چاروں فیکٹریوں کو سیل کردیا۔ انتظامیہ کے مطابق عدالت کے حکم پر ان فیکٹریوں کے مالکان کو ”سلو میٹر“ اور سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت کی گئی تھی، جو انہوں نے پوری نہیں کی