سوات (مارننگ پوسٹ)صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد نے کہا ہے کہ سوات میں میڈیا کالونی کے قیام کیلئے سنجیدگی سے اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں میڈیا کالونی کے حوالے سے اعلانات کی بجائے عملی اقدامات اُٹھا ئے ہیں وزیراعلیٰ بھی میڈیا کالونی کی تعمیر میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں انشاء اللہ تحریک انصاف حکومت کی طرف سے جلد ہی میڈیا کالونی کا تحفہ صحافیوں کودیا جائے گا، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے سوات پریس کلب کے وائس چیئرمین غفور خان عادل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کے جائز حقوق کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھا رہی ہے انہوں نے کہاکہ سوات میں میڈیا کالونی کو صرف اعلانات تک محدود رکھنے کی بجائے عملی اقدامات اُٹھا کر جلد ہی سوات پریس کلب کے صحافیوں کو یہ تحفہ دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ سوات میں میڈیا کالونی کے قیام میں حکومت انتہائی سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے وہ تمام تر اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں جو ضروری ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا کالونی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے تمام تر اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں تاکہ سوات کے صحافیوں کو ان کا جائز حق مل سکے۔
پی ٹی آئی حکومت سوات میں جلد میڈیا کالونی کا تحفہ صحافیوں کودیگا،ڈاکٹر امجد
