سوات(مارننگ پوسٹ)ضلعی پولیس آفیسر سوات سید اشفاق انورکی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی سوات شاہ حسن خان کی نگرانی میں ڈی ایس پی سرکل کبل اکبر شینواری کی قیادت میں اے ایس ایچ اوتھانہ کبل شریف االلہ خان اے ایس آئی حنیف خان اور اے ایس آئی سی پی ڈڈھارا سلیم خان نے کاروائی کر تے ہو ئے بدوران سنیپ چیکنگ سوزوکی گاڑ ی کے خفیہ خانوں سے پانچ کلو افیون اعلی کوالٹی برآمد کر کے ملزم فرمان ولدسلطان محمد ساکن خار باجوڑ کے خلاف مقدمہ علت 68مورخہ 27-01-2020بجرم 9DCNSAدرج رجسٹر کر کے ملزم کو مزید تفتیش کے لئے حوالہ شعبہ تفتیش کیا گیا جبکہ دوسری کاروائی میں فضل رحیم خان ایس ایچ او تھانہ کبل اور سلیم خان اے ایس آئی نے بدوران ناکہ بندی بمقام CPڈڈھارا موٹر کار سے چار عدد بندوق یک نالہ اور ایک عدد پستول 30بور برآمد کر کے ملزم اکبر حسین ولد محمد کمال ساکن لیلونئی شانگلہ کے خلاف علت66مورخہ 26-01-2020بجرم 15AAتھانہ کبل مقدمہ قائم کر کے پابند سلاسل کیا گیا۔
سوات ، گاڑ ی کے خفیہ خانوں سے اعلی کوالٹی پانچ کلو افیون برآمد













