سوات (مارننگ پوسٹ) سوات میں پانچ ماہ کے پرانے مقدمے میں گرفتار ن لیگ کے رہنماؤں عبدالغفور اور عثمان غنی کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا۔ مسلم لیگ ن تحصیل کبل کے صدر عبدالغفور اور جنرل سیکرٹری عثمان غنی کو پولیس نے مبینہ طورپر سیاسی مداخلت کی بناپر حراست میں لینے کے بعد دو روز تک غائب رکھا، جس پر ن لیگی کارکنوں اور کبل کے تاجروں نے شٹرڈاؤن ہڑتال کرکے احتجاج کیا۔بعد میں انہیں پانچ ماہ پہلے بغاوت اور اداروں کے خلاف نعرے بازی کے مقدمے میں دیگر افراد کی فہرست میں شامل کرکے گرفتارکرلیا گیا، جن کی ضمانت کے لئے انسدادِ دہشت گردی سوات کی عدالت میں درخواست دی گئی۔ عدالت نے دونوں رہنماؤں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔ تیمرگرہ جیل سے رہائی پانے کے بعد کارکنوں نے جشن منایا اور دونوں رہنماؤں کو جلوس کی شکل میں سوات پہنچادیا
سوات مسلم لیگ ن کے رہنما عبدالغفور اور عثمان غنی انسدادِ دہشت گردی عدالت سے رہا
