سوات:شہدائے پولیس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد تفصیلات کے مطابق: ریجنل پولیس آفس میں شہدائے پولیس کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں شہدائے پولیس کے لواحقین نے شرکت کی، تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر عبد الغفور آفریدی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات دلاور خان بنگش اور دیگر افسران موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر عبد الغفور آفریدی نے کہا کہ شہدائے پولیس نے قوم کے آج کے لئے اپنے کل کو قربان کیا اور شہادت کے اعلیٰ رتبے پر فائز ہوئے، ان کے قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں۔ قوم کے اس عظیم اور بہادر سپوتوں جنہوں نے عوام الناس کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس کے شہداء قابل فخر سرمایہ اور پوری قوم کے ہیروز ہیں، شہدائے پولیس کی فیملیز کی بہتر ویلفیئر اور سرپرستی محکمے کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ محکمے کے بہادر سپوتوں نے شہادت کے رتبے پر فائز ہو کر پولیس محکمے کی عزت اور وقار میں اضافہ کیا اس لئے خوشی و غم کے موقع پر پولیس اپنے ہیروز کو نا صرف یاد رکھتے ہے بلکہ ان کی لازوال قربانیوں کے بدولت انہیں خراج تحسین پیش کرنے کی روایت کو بھی ہمیشہ برقرار رکھا جائے گا۔ تقریب کے آخر میں ریجنل پولی آفیسر عبد الغفور آفریدی نے شہدائے پولیس کے لواحقین میں عید گفٹ تقسیم کئے۔