سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں جے یو آئی کے انٹر اپارٹی الیکشن شدید اختلافات کا شکار ہوگیا ،قاری محمود گروپ نے رکنیت سازی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا ،مولانا حجت اللہ پر جعلی رکنیت سازی کا االزام لگادیا گیا ،ناظم انتخابات پر بھی اعتماد نہیں رہا ،سوات میں جے یو آئی ف میں جاری اختلافات نے شدت اختیار کرلی ہے اور آج 19اپریل کو ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات بھی مشکوک بنادئے گئے ہیں ،جے یو آئی کے موجودہ ضلعی امیر قاری محمود گروپ نے آج ہونے والے انتخابات سے مکمل بائیکاٹ کااعلان کردیا بائیکاٹ کا اعلان سابق امیدوار قومی اسمبلی اور امارت کے امیدوار مولانا حفیظ الرحمن اورسابق امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر امجدعلی نے کیا ،اس سلسلے میں جب قاری محمود سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے کہاکہ مولانا حجت اللہ پارٹی کا حصہ نہیں اور ان کی رکنیت معطل کردی گئی ہے جبکہ انہوں نے جعلی رکنیت سازی کرکے مجلس عمومی تشکیل دی ہے جس میں اپنوں کو نوازا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ناظم انتخابات پر بھی انہیں اعتماد نہیں رہا جبکہ پارٹی قیادت نے بھی ان کے تحفظات کو دور نہیں کیا جس کی بنا پر وہ آج ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن سے مکمل بائیکاٹ کااعلان کرتے ہیں ۔