ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہائی کورٹ کی جانب سے نجی صحت مراکز کیلئے یکساں بنیادوں پر لیبارٹریز اور معائنہ فیس مقرر کرنے کیلئے ابتدائی طور پر چارٹ تیار کر لیا ہے جس کی منظوری کی روشنی میں سرکاری ہسپتالوںمیں بھی فیس کے حوالے سے یونیفارم پالیسی رائج کردی جائیگی ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے خیبر پختونخواکے نجی صحت مراکز اور لیبارٹریز میں فیس کے تعین کیلئے یونیفارمڈ پالیسی بنانے کی ہدایت پر ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہیلتھ سیکٹر ریفارمز یونٹ کے اشتراک سے مسودے پر کارروائی شروع کردی ہے ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے ابتدائی خاکہ تیارکرلیا گیا ہے جس کی روشنی میںمارکیٹ کے تناسب سے صوبہ بھرمیں نجی صحت مراکز اورلیبارٹریز وغیرہ میں یکساں فیس کی شرح مقرر کی جارہی ہے ذرائع نے بتایا کہ ہائیکورٹ میں یکساں نرخ پر مبنی فہرست پیش کرنے کے بعد صوبہ کے سرکاری ہسپتالوں اور کلینکس کیلئے بھی ٹیسٹ اور ایکسریز کی مد میں یکساں نرخ لاگو کرنیکی سفارش کی جائیگی۔
نجی صحت مراکز،یکساں بنیادوں پرلیبارٹریز اور معائنہ فیس مقرر کرنے کیلئے خاکہ تیار
