سوات (مارننگ پوسٹ)  سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے جنرل بس اسٹینڈ کی شہر سے بائی پاس میں تعمیر ہونے والی نئے ٹرمینل میں منتقل،تحصیل ناظم مینگورہ اکرام خان کے مطابق جنرل بس اسٹینڈ کو پیر کی رات دس بجے سیل کیا جائے گا۔آج منگل کو صبح بائی پاس پر نئے ٹرمینل سے مسافر گاڑیوں میں سفر کر سکیں گے۔ اس سلسلے میں تحصیل ناظم بابوزئی سوات اکرام خان نے ٹی ایم اے مینگورہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری آرٹی اے حمیدخان، TOR فرحان زیب شنواری، DSPسٹی ظاہرشاہ خان، ٹریفک انسپکٹر وزیرحسین، ٹی ایم اے سٹاف، تحصیل کونسلرز یوسف علی خان، اخترخان، شہزادشاہ، محمداقبال کاکاجی، بخت منیرخان اوردیگر موجود تھے۔ اکرام خان نے کہا کہ اب ٹی ایم اے کادیرینہ مسئلہ حل ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے اڈے سے سالانہ ٹی ایم اے کو 4 کروڑ روپے سے اوپرآمدن ہوگی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اس طرح سبزی منڈی بھی عید کی چھٹیوں کے فوراً بعداوڈیگرام کو منتقل کی جائے گی۔