سوات(مارننگ پوسٹ) تحصیل کبل سوات میں عطائیوں کے خلاف خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم کا آپریشن، شکایات صحیح ثابت ہونے پر دومیٹرنٹی ہوم سربمہر، غیر رجسٹرڈ صحت خدمات فراہمی کے اداروں کو نوٹس جاری۔ علاقے میں سرگرم عمل درجنوں عطائی ٹیم آمد کی اطلاع پر اپنے نام نہاد صحت مراکز کو تالے لگاکر نودو گیارہ ہوگئے تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصولہ شکایات پر خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کے ٹیم نے انسپکٹر فیض علی خان قیادت میں تحصیل کبل سوات کے مختلف مقامات میں موجود نجی صحت مراکز کا اچانک معاینہ کیا، معائینے کے دوران دو ایل ایچ وی مسز ملکیات ظاہر شاہ اور مسز فرزانہ سعید کو مسند ڈاکٹر کی عدم موجودگی میں گائینی پریکٹس میں مصروف پایا گیا جس پر ان کے میٹرنٹی ہوم کو سیل کرکے بند کیا گیا۔ اس موقع پرڈاکٹر سید اقبال کلینک،ہومیو ڈاکٹر نیابت سبحان ہومیوپیتھک کلینک،ہومیو ڈاکٹر ہارون کلینک، ڈینٹل کیئر کلینک،ڈاکٹر شاہد ایکس رے،شیر میڈیکل سینٹر،مشال کلینیکل لیبارٹری،الیاس میڈیکوز،ڈاکٹر عذرا جمال میٹرنٹی ہوم،عالم کلینکل لیبارٹری،زینت نمروزمیٹرنٹی ہوم کو رجسٹریشن و تجدید رجسٹریشن کے نوٹس جاری کئے گئے۔ عومی حلقوں نے جاری آپریشن کو سہراتے ہوئے تشخیصی ٹسٹ کیلئے سرکاری نرخ نامے کے فوری اجراء اور ڈاکٹرز فیسوں و دیگر طبی خدمات معاوضے کے تعین کا مطالبہ کیا ہے