سوات (مارننگ پوسٹ) گاؤں کٹ خوڑ پورن ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والا چودہ سالہ بلال احمد ولد غنی احمد گذشتہ ایک ماہ سے لا پتہ ہے، جس کی وجہ گھر والے کافی پریشان ہیں،ان کی بھائی بہار زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے میرا بھائی بلال احمد ولد غنی احمد گھر سے نکل کر آج تک کوئی پتہ نہیں چلا، انہوں نے کہا کہ ہم نے ساری رشتہ داروں اور جانے پہچانے لوگوں کے ساتھ رابطہ کیا ہے لیکن کچھ پتہ نہیں چلا، میرا بھائی رنگ سے گورا ہے سکول کے نیلا کپڑے تن پر ہے اور پاؤں پرکالا شوز ہیں اگر کسی کو پتہ ہو یا پتہ چلے تو قریبی پولیس سٹیشن یا موبائل نمبرات03427027335-03400951702 پر رابطہ کرکے مشکور فرمائیں۔