وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا کانجو پولیس اسٹیشن سوات کا اچانک دورہ۔ وزیر اعلی محمود خان بغیر کسی سکیورٹی پروٹوکول کانجو تھانے پہنچ گئے۔وزیر اعلی نے تھانے کے رجسٹرا اندراج اور روزنامچہ سمیت دیگر ریکارڈ چیک کئےاور تھانے کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔حوالاتیوں سے ملے اور ان سے پولیس کے برتاو کے بارے معلومات حاصل کی۔ تھانے میں موجود سائلین سے ان کے مسائل کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

تھانہ انچارج کو ان سائلین کے مسائل فوری طور پر حل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔پولیس تھانوں میں آنے والے سائلین اور عوام کے ساتھ اپنا رویہ اچھا رکھے،اور اپنا عمومی رویہ بہتر کرکے عوام کے اعتماد کو بحال کرے ۔پولیس عوام کے جان و مال کا محافظ ہے، اسے عوامی توقعات پر پورا اترنا ہوگا، وزیر اعلی نے موقع پر ہدایات جاری کردی