سوات (مارننگ پوسٹ) اٹلی میں پاکستان تحریک انصاف کا انٹر پارٹی الیکشن مکمل،سینئر رہنما پاکستان تحریک چوہدری بشیر بوسال کی قیا دت میں انتخابات ہوئے جس میں بوسال پینل کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے اور تمام پینل بلامقابلہ منتخب ہوا جس میں اصف علی باجوا صدر، چوہدری نثار وڑائچ کو جنرل سیکرٹری، اصف علی گھمن سینئر نائب صدر اور مرزا محمد خالد کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری منتخب، پاکستان تحریک انصاف کے منتظمین نے باقدہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔اس موقع پر نومنتخب کابینہ نے پارٹی کو مذید بہتر بنانے اور اور سیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کا عزم کیا اور کہا کہ ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے اور اپ کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائینگے،