سوات :خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں مزید چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 3855 ہوگئی۔ محکمہئ صحت کے ترجمان کے مطابق 558 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد76ہے۔