سوات (مارننگ پوسٹ) ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمن کی درخواست پرجی ایم سوئی گیس نے رنگ محلہ اورملوک آباد کیلئے 8انچ گیس نئی پائپ لائن کی منظوری دیدی ، ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمن نے جی ایم سوئی گیس سے رابطہ کیاجس پر انکی ٹیم نے جی ایم سوئی گیس سے ملاقات کی ، مقامی گیس حکام نے گیس کی فراہمی کیلئے فزیبلٹی رپورٹ تیارکرلی جی ایم سوئی گیس نے اپنی سفارشات کے ساتھ رپورٹ ایم ڈی کو بھجوادی لاہورسے جاب نمبر ملتے ہی اس نئے پائپ لائن پرکام شروع ہوجائیگا واضح رہے کہ ملوک آباد اور رنگ محلہ کے عوام سردیوں میں گیس لوپریشرکیوجہ سے سب سے زیادہ پریشان تھے اسی حوالے سے رنگ محلہ کے وفد نے ایم این اے سلیم الرحمن سے ملاقات کی تھی جس پر انہوں نے جی ایم سوئی گیس سے رابطہ کیا جس پر اس منصوبے کی رپورٹ مقامی سوئی گیس حکام نے ایم این اے کی نمائندہ ٹیم کے ساتھ تیارکی اورجی ایم نے اس کی منظوری دیدی ۔ واضح رہے کہ ایم این اے سلیم الرحمن اس وقت سوات میں کام کے حوالے سے سب سے تیز ترین ایم این اے بن کر سامنے آرہے ہیں۔