سوات (مارننگ پوسٹ) بونیر تھانہ نا وہ گئی پولیس کی کامیاب کارروائی، اپنے دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، آلہ قتل بھی برآمد تفصیلات کے مطابق ملزم حبیب زمان اور مقتول سردار حسین ساکنان سورا کے آپس میں دوستانہ تعلقات تھے دونوں کے درمیان دو دن پہلے معمولی بات پر تکرار ہوا تھا جس پر ملزم حبیب زمان نے اپنے دوست سردار حسین پر بذریعہ اسلحہ اتشین فائرنگ کر کے قتل کر دیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نے وقوعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کئے ایکٹنگ ایس ڈی پی او طوطالئی محمد شاہ خان کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ناوہ گئی انسپکٹر سید نورشا ہ خان نے ملزم حبیب زمان ولد اسماعیل ساکن سورا کو 48 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کیااور ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کیا گیااسی طرح کچھ دن پہلے ملزم شمس اللہ خان ولد میزواللہ خان ساکن سورا پر ایک گھر سے 20 ہزار روپے چوری ہونے کا مقدمہ رجسٹر کیا گیا تھاجس پر تھانہ ناوہ گئی پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو غیر قانونی اسلحہ کلاشنکوف بمعہ چارجر، 5 عدد کارتوس سمیت گرفتار کیا گیاجسکے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت علیحدہ مقدمہ رجسٹرکیا گیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔