سوات(مارننگ پوسٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے اپنے دفتر میں موجودہ حالات کے تناظر میں پولیس افسران کی ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی انہوں نے کہا کہ میں فورس کی وقار، عزت اور عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے کام کر رہا ہوں، عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں یہ سب سے افضل جہاد اور صدقہ جاریہ سمجھا جاتا ہے جب کوئی سائل تھانہ آتا ہے وہ اللہ کا بھیجا ہوا شخص ہوتا ہے ان کا مسئلہ غوروفکر سے سن کر حل کرنے کی کوشش کریں کیونکہ مسئلہ تو پولیس کیلئے بہت چھوٹا اور معمولی ہوتا ہے لیکن سائل کیلئے بہت بڑا ہوتا ہے، شانگلہ کے عوام بہت غریب ہے اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھنا اور عزت کیساتھ نوکری سر انجام دے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے مزید کہا کہ اپنے اختیارات کو مثبت انداز سے استعمال کرنے کی کوشش کرے اچھے کام کرنے پر اللہ تعالی اس کام میں برکت ڈالتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملداری کے بدولت الحمدا للہ یہاں شانگلہ میں لوگ انتہائی آرام اور سکون کیساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں لیکن اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے تمام پولیس افسران کو ٹاسک حوالہ کر دیا کہ ایک ہفتے کے اندر تمام شہدائے پولیس کی بچوں کا مکمل فہرست دفتر ہذا کو ارسال کریں تاکہ نرسری سے لیکر ماسٹر تک ان کی اعلیٰ تعلیم کیلئے حکمت عملی ترتیب دے دیا جائے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نصیب شاہ خان کو ٹاسک حوالہ کر دیا کہ شانگلہ کو آنے والے سیاحوں کیساتھ امتیازی سلوک رکھا جائے سیاحی مقامات پر پولیس کی تعیناتی کو یقینی بنائیں جائے اور انہیں ہدایت کریں کہ سیاحوں کیساتھ اچھے رویہ اختیار کیا جائے اور ان کیساتھ ہر قسم امداد اور تعاؤن کرنے کو یقینی بنایا جائے۔
عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا سب سے افضل جہاد اور صدقہ جاریہ ہے،اعجاز
