آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کوارٹرفائنل میں مقابلہ کل ہوگا، ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ کوئی کھلاڑی دباؤ کا شکارنہیں ہے۔
جنوبی افریقا کے شہر بینونی میں جمعہ کو انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل پاکستان اورافغانستان کے درمیان ہوگا، گرین شرٹس نے اہم میچ کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد پر اعتماد ہیں اور کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں میں پوٹینشل ہے ، وہ ٹائٹل جیتنے کی اہلیت رکھتے ہیں ،ہم ماضی کی شکستوں کو بھلا کر میدان میں اتریں گے۔
اعجاز احمد کا کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو آخری بال تک فائٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اور جو کھلاڑی سیٹ ہے وہ میچ فنش کر کے واپس آئے۔
انہوں نے کہا کہ کپتان روحیل نذیر اور حیدر علی کا رنز نہ کرنا پریشان کن نہیں وہ اچھے بیٹسمین ہیں کبھی کسی بھی میچ میں فارم میں واپس آجائیں گے۔