سوات(مارننگ پوسٹ) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات صوبہ خیبرپختونخوا عزیزاللہ گران خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگرکرنے کا اعزاز عمران خان کو حاصل ہے، عمران خان نے خود کو کشمیریوں کا سفیر مقررکرکے پورے دنیا میں کشمیر کامسئلہ لڑرہے ہیں، انشاء اللہ عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت کشمیریوں کوجلد حق خودارادیت ملے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے اور آج کئی دنوں سے کشمیر مکمل طور پر قید خانے کامنظر پیش کررہاہے انہوں نے کہا کہ یوم کشمیر منانے کا مقصد بھی کشمیر مسئلہ کو عالمی سطح پر اجاگرکرناہے اور آج وزیراعظم عمران خان بہتر انداز میں کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جنگ لڑرہے ہیں عمران خان نے خود کو کشمیریوں کے سفیرکے طور پر پیش کردیاہے۔ اورکشمیر مسئلہ کوعالمی سطح پر اجاگرکرنے کا اعزاز بھی عمران خان کو حاصل ہے اورعمران خان نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیرکواجاگرکردیاہے۔