سوات (مارننگ پوسٹ) صوبائی حکومت تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی جسمانی نشونما پر بھی بھر پور توجہ دے رہی ہے ، ہم نصانی سرگرمیاں تعلیم کا حصہ ہے ، کھیلوں کے میدانوں کی فراہمی ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ، میرٹ پر اساتذہ کرام کی بھرتی غریب عوام کا مطالبہ تھا جسکو حکومت نے پورا کردیا ہے ، اس وقت کہیں بھی سکولوں کے بندش کی رپورٹ نہیں ہوئی ، دوردراز علاقوں کے بچے بھی ذیور تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار ممبرصوبائی اسمبلی عزیزاللہ گران نے انٹر سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ کے سالانہ تقریب تقسیم انعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوات نواب علی خان ، سپورٹس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری محمد جاوید خان اور کثیر تعداد میں سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ کرام موجودتھے ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اس موقع پر کہا کہ سکولوں میں سال بھر بچوں کو کھیل کھود کے موقع فراہم کئے جائے تاکہ ایک صحت مندمعاشرہ پروان چڑھ سکے ، انہوں نے کہا کہ سوات کے سکولوں کے اندرکھیلوں کے انعقاد کا سہرا پرنسپل محمد جاوید کے سر سجتا ہے ، ان کی ٹیم کی کاویشیں قابل ستائش ہے ، انہوں نے تمام کامیاب ٹیموں کو مبارکباد دی ، امسال سپورٹس کی تقریب میں جنرل سیکرٹری گذشتہ سال سے زائد انعامات فراہم کرکے کھلاڑیوں کے دل جیت لیں ، تقریب میں طلباء کھلاڑیوں نے اتن رقص پیش کیا اور موجودہ انعامات کی خوب تقریب کے دوران مختلف سرکاری اداروں کے پرنسپلز اور ٹورنامنٹ منتظمین کے علاوہ مہمان خصوصی عزیزاللہ گران اور ای ڈی او نواب علی خان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کی، خپل کورماڈسکول کے بچوں نے سب سے زیادہ مقابلے اپنے نام کرکے خصوصی ٹرافی جیت لی جبکہ اتھلیٹکس کے مقابلوں میں ہائیر سیکنڈری کبل نے خصوصی ٹرافی جیت لی ۔
صوبائی حکومت تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی جسمانی نشونما پر بھی بھر پور توجہ دے رہی ہے ،عزیزاللہ گران
