سوات(مارننگ پوسٹ) ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر)واحد محمود نے اپنے دفتر میں بہترین کارکردگی پرایس ایچ اوز اور ٹریفک وارڈن پولیس کے جوانوں کو توصیفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کے خادم ہے حاکم نہیں ٹریفک قوانین کی پاسداری عوام کا فرض ہے۔منظم ٹریفک ایک ڈسپلن اور بہترین صفات رکھنے والی معاشرے کی عکاسی کرتی ہیں۔ ٹریفک کو قومی شاہراہوں پر رواں دواں رکھنا ٹریفک وارڈنز کا فرض عین ہے۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ صرف ایک اچھے اور بہترین اوصاف کی حامل معاشرے کی عکاسی کر تی ہے بلکہ یہ قیمتی انسانی جانوں کی بھی حفاظت کرتی ہیں۔عوام کے خدمت اور تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ،انہوں نے مزید کہاکہ جب کوئی مظلوم اپکے تھانے کو تشریف لائے توانکی عزت اور احترام کیساتھ بیٹھاکر قانون کے دائرے میں انکی مسئلہ کو حل کریں۔ اخرمیں ایس ایچ او رحیم اباد محمد اقبال نسیم،ایس ایچ او کانجو یار محمد ،شوکت علی،سلطنت خان،اختر علی،رحمن علی کو توصیفی سرٹیفکیٹ اور نقدی انعامات دئے، اور ٹریفک وارڈن پولیس آفسروں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ٹی اوافتاب عالم،ٹی اونواب ذادہ، ٹی او محمد علی،افتخار،رفیق احمد،ابراہیم،عمر علی اورامانی روم کو بہترین کارکردگی پر توصیفی اسناد اورنقد انعامات دی۔