سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے پر سیاسی پنجے مارنے لگے گزشتہ روز ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی سردارخان نے پی ٹی آئی کے ایم این اے کو چیلنج کردیا اور کہا کہ دونوں استعفیٰ دے کر عوامی عدالت میں چلے جاتے ہیں، جہاں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائیگا۔ خوازہ خیلہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار خان کہاکہ ایم این اے ڈاکٹر حیدرعلی چوردروزاہ استعمال کرکے اقتدار میں آئے۔ ڈاکٹر حیدرعلی نے علاقہ کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا ہے، وہ زیادہ تر وقت بیرون ملک گزار کر عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں، مگر علاقے کے عوام مزیدان کے شوشوں میں نہیں آئیں گے۔
سوات ن لیگ ایم این اے سردارخان نے پی ٹی آئی ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی کو چیلنج کردیا
