شانگلہ : الپوری گائوں لیلونئی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ،عوام بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں
تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر کے جڑواں گائوں لیلونئی کے محلہ برکلے میں پانی کے شدید بحران نے عوام کو رلادیا ہے ۔کوئی پوچھنے والا نہیں ہے.
مقامی ایک NGO نے ایک کروڑ لاگت سے زائد لیلونئی گائوں کیلئے پانی کا سکیم منظور کی تھی جو ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے خراب پڑی ہے، محکمہ پبلک ہیلتھ کے اہلکاروں کے نوٹس میں لانے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
لیلونئی کے عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑی لاگت سے بنے منصوبہ سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا ۔اس منصوبے کو تباہی سے بچانے کیلئے حکومت جلد عملی اقدامات اٹھا ئے تاکہ پینے کی پانی کا بحران پر قابو پایا جا سکے۔