سوات(مارننگ پوسٹ) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد اعجاز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز کی وژن کے مطابق سب ڈویژنل پولیس آفیسر بشام پیر سید کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ بشام حبیب سید خان اور دیگر نفری پولیس نے ایک کاروائی کے دوران سلیپران سے بھری گاڑی کو پکڑ کر، جن میں 15عدد سلیپران لوڈ تھے، کو قبضہ پولیس میں کرتے ہوئے مقدمہ رجسٹرڈ کر لیا یاد رہے کہ متذکرہ بالا گاڑی کوہستان سے شانگلہ آرہی تھی جن میں غیر قانونی طور پر سلیپران لوڈ تھی سمگلران میں حسن باچا ولد عمر آیاز، بہرام خان ولد نادر خان اور افرین شاہ ولد محمد زمین ساکنان بٹیال بشام شامل تھے تھانہ بشام پولیس نے سلیپران کی غیر قانونی سمگل کرنے کی منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے جملہ ملزمان سمیت سلیپران پکڑ لی۔