سوات: سوات میں کرونا وائرس سے ایک اور شخص جاں بحق اور 21افراد متاثر ہوگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سوات میں کورونا سے ایک شخص جاں بحق ہوا، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 99 ہوگئی۔ مزید21 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2748 ہوگئی۔ مزید25 افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد2320ہوگئی۔ 607 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ رزلٹ کا انتظار ہے۔