سوات:مذہبی امور حکومت پاکستان ڈائریکٹریٹ حج پشاور کے طرف سے سوات ضلعی انتظامیہ۔خپل کور فاؤنڈیشن اور سوات سکاؤٹ اوپن گروپ کے زیر انتظام ضلع سوات اور ضلع شانگلہ کے 235عازمین مرد و خواتین کیلئے تربیتی پروگرام خپل کورماڈل سکول اینڈ کالج مینگورہ میں مکمل ہوا۔ جس میں مردوں کیلئے علیٰحدہ اور زنانہ عازمین حج کیلئے علیٰحدہ علیٰحدہ ہالز میں تربیت کا انتظام کیا گیا تھا۔ مردوں اور زنانہ عازمین حج کے تربیت 4حصوں پر مشتمل تھا۔ انتظامی امور کے تربیت الحاج محمدعلی ماسٹر ٹرینر حج ڈائریکٹر خپل کور فاؤنڈیشن نے دی۔عمرہ کے موضع پر تربیت مولانامحمد طاہرصاحب، حج موضوع اور زیارات پر تربیت مولانا قاری غنی الرحمان صاحب نے دی۔اسطرح زنانہ تربیت بھی چار حصوں پر مشتمل تھی تربیت محترمہ جمیلہ احمد ماسٹر ٹرینر حج اور اس کے تربیتی کمیٹی کے ممبران نے بہتر طریقے سے دی۔تربیت کے دوران سوات سکاؤٹس اوپن گروپ کے نوجوانوان سکاؤٹس نے عازمین حج کے خدمات سرانجام دئیے۔سوات سکاؤٹ اوپن گروپ کے جوان پچھلے35سالوں سے مسلسل یہ خدمات انجام دے رہے ہیں