(مارننگ پوسٹ) سیدو شریف کے علاقہ فیض آباد میں والدہ نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی کو شدید زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ لیلیٰ نے کسی بات پر تکرار کے بعد اپنی 19سالہ بیٹی نائلہ پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ زخمی لڑکی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او طارق خان کے مطابق ملزمہ کو گرفتار کرکے پستول برآمد کیا گیا۔
سیدو شریف علاقہ فیض آباد میں والدہ نے بیٹی پر فائرنگ کرکےشدید زخمی کردیا
