سوات(مارننگ پوسٹ) خطاط و ادیب شمس الاقبال شمس کو شمس القلم کے خطاب سے نوازا گیا،اس سلسلے میں پختو ادبی کلتوری نڑیوالہ جرگہ کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سوات بھر کے ادبی تنظیموں سمیت مختلف سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی تقریب میں شمس الاقبال شمس کے ہاتھوں کے بنے ہوئے فن پارے رکھے گئے تھے جس نے تقریب کو چار چاند لگایا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بخت زردریاب دولت خیل، ریاض احمد حیران، محمد حنیف قیص، ہمایون مسعود، فیض علی خان فیض، محمد شعیب و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمس الاقبال شمس کے خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں انہوں نے مختلف اشیاء پر ریکارڈ خطاطی کی ہے ان کا گھر لائبریری جیسا ہے کہ داخل ہوئے اور فن پاروں نے اپنی طرف کھینچ لیا انہوں نے کہا کہ موصوف جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جو اپنے ملک وقوم کیلئے اثاثہ چھوڑ کر جاتے ہیں شمس الاقبال شمس نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور آنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے پتہ چلا کہ میں نے تھوڑا کام کیا ہے فن پارے میری زندگی ہے چاہتا ہوں کہ یہ سلسلہ رواں رکھا جائے لیکن ڈر ہے کہ نسل نو جدید ٹیکنالوجی میں کھوکر خطاطی جیسا ہنر بھول نہ جائے آخر میں ان کو شمس القلم کے خطاب سے نوازا گیا تقریب کے آخر میں شمس الاقبال شمس نے کدو پر لکھا گیا فن پارہ معروف شاعر حنیف قیص کو پیش کیا جبکہ سعیداللہ خادم اور دیگر نے شیلڈ دیئے۔