سوات(مارننگ پوسٹ)مرادسعید کی حمایت میں انصاف ٹائیگرز بھی میدان میں کود پڑے، پیپلزپارٹی والوں پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے ان کوآئینہ دکھادیا، انصاف ٹائیگرز فورس کے اجلاس میں وفاقی وزیرمرادسعید کو پختونوں کاترجمان قرار دیدیا، ٹائیگرز فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹائیگر کے سرکردہ شخصیت فضل ربی بھائی نے مرادسعید کے خلاف زبان درازی کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جن کی ماضی خود داغدار ہے، وہ آج مرادسعید کی پاک دامنی پرکیچڑاچھال رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مرادسعید کی زندگی ایک کھلی کتاب کی مانند ہے اگر آج مرادسعید کو اللہ تعالیٰ نے عزت وبرکت کا مقام دیاہے تو اس کی پیچھے مرادسعید کی صلاحیتیں ہیں جنہوں نے سیاسی میدان میں کم عمری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواکر اس مقام تک رسائی حاصل کی ہے، حق وصداقت کا علم بلند کرنے پر آج پیپلزپارٹی کے ناراض دوستوں کی طرف سے ان پر تنقید بلکہ غیرپارلیمانی الفاظ پارلیمان میں استعمال کی جارہی ہے، پٹیل نے فلور آف دی ہاؤس میں بازاری زبان استعمال کرکے خود کو عوام کی نظروں میں گرادیاہے ان کو الفاظ کے چناؤ میں مشکل آرہاتھا۔ اسلئے وہ کسی دلیل کے بجائے غیرسنجیدگی کامظاہرہ کررہے تھے۔ فضل ربی بھائی نے کہا کہ پیپلزپارٹی والوں کو اپنے حد میں رہناچاہئے، ورنہ ہم بھی ان سے تیزالفاظ استعمال کرسکتے ہیں اور وہ حقائق منظرعام پرلائیں گے جس کے بعد وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، انہوں نے کہا کہ مرادسعید کو سوات کے لوگوں نے بھاری مینڈیٹ سے نوازاہے، وہ سیاسی سفرکرنے میں کسی کو سہارا بنانا یارٹہ تقریر نہیں کررہے ہیں۔ مرادسعید ایک باصلاحیت عوامی نمائندے ہونے کیساتھ ساتھ وہ عوامی امنگوں کے بہترین ترجمان ہے۔ ان کے آگے پیچھے کوئی فائل نہیں ہے، جن لوگوں کے گرد فائل گھوم رہے ہیں وہ حقیقت کا سامنانہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے اپنے قائدین کی ماضی اورحال پر نطرڈالے توپھران کو کسی پرکیچڑاچھالنے کی جرأت نہیں ہوگی۔ مرادسعید پرالزامات لگانے والوں کو ایک بارپھر خبردارکرتے ہیں کہ وہ اپنے ان حرکات اورسکنات سے بازرہیں۔ ورنہ ہمارے پاس جوکہنے کے لئے ہیں۔ وہ افشاں کرکے ان کی اصلیت منظر عام پر لائیں گے۔ ہم اینٹ کاجواب پتھرسے دینا خوب جانتے ہیں۔
مرادسعید کی حمایت میں انصاف ٹائیگرز بھی میدان میں کود پڑے، پیپلزپارٹی پر لفظی گولہ باری
