سوات(مارننگ پوسٹ) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے زیر دفعہ 144 سی آر پی سی ضلع بھر میں سیاحتی علاقوں، تعمیر شدہ عمارتوں اور ہوٹلوں کے قریب بلاسٹنگ پر عرصہ دوماہ کیلئے مکمل پابندی عائد کی ہے اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعہ 188 کے تحت سخت کاروائی ہوگی اس امر کا اطلاق فوری طور پر ضلع سوات کے طول وعرض میں ہوگا۔
سوات،سیاحتی علاقوں اور عمارتوں کے قریب بلاسٹنگ پر2ماہ کیلئے مکمل پابندی عائد
