سوات (مارننگ پوسٹ) بزرگ شہریوں کے عالمی دن (یکم اکتوبر ) کے سلسلے میں سوا ت پریس کلب مینگورہ بزرگ شہریوں کا اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت آل پاکستان پنشنرز ایسو سی ایشن کے صدر فضل معبود خان نے کی جبکہ تاحیات چیئرمین ڈائریکٹر مظروف سلام ، سید انعام الرحمن ، سید اکبر شاہ لالا ، پروفیسر میاں نور نواب ، محمد حنیف ،ڈاکٹر محمد حسن ، مولوی شاہ رحمان ، اور فضل معبود نے خطاب کیا ، مقررین نے بزرگ شہریوں کے عالمی دن کے حوالے ، بڑی مفصل انداز میں اظہار خیال کیا ، انہوں نے عالمی سطح پر بزرگ شہریوں کو حاصل مراعات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور مطالبہ کیا کہ مذکورہ مراعات جسمیں ہسپتالوں ، بینک ، بس اڈوں اور ہوئی اڈوں پر بزرگ شہریوں کیلئے علحٰیدہ کاونٹر ز قائم کی جائیں ، آل پاکستان پنشنرز ایسو سی ایشن کے صدر فضل معبود خان نے کہا کہ بزرگ شہریوں کے لئے معاشرتی سہولیات اور قطارنہ انتظار کیلئے احکامات جاری کئے جائیں کیونکہ ان بزرگ شہریو ں کو آرام اور احترام کی ضرورت ہے نہ کہ انہیں اس اخری عمر میں ذلیل کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ 14دسمبر 1990 کو جنرل اسمبلی کے ایک قرار دان کے ذریعے یکم اکتوبر کو پورے دنیا میں بزرگوں کے عالمی دن منانے کی منظوری دی گئی ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ بزرگ شہریوں کے مالی مسائل اور صحت کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں ، انہیں نظر انداز نہ کیا جائے اور انکی مسائل حل کرکے فیصلہ سازی میں ان کو کردار دیا جائے ، انہوں نے کہا کہ بزرگ شہریوں کے وقار اور مساوات کو معاشرے میں اجاگر کرنے کیلئے اگاہی اقدامات کئے جائیں ، انہوں نے سوات کے سطح پر سینئر سیٹیزن سوسائٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ۔
بزرگ شہریوں کے عالمی دن کے مناسبت سے سوا ت پریس کلب میں اجلاس
