سوات ( مارننگ پوسٹ) سوات کے شہر مینگورہ کے علاقہ امانکوٹ میلہ ڈاگ سڑک پر کیٹ آئیز کا بے دریغ استعمال شہریوں کے لئے وبال جان بن گیا۔ کیٹ آئیز کا بنیادی مقصد سڑکوں کے کناروں کی نشاندہی کرنا ہوتا ہے مگر امانکوٹ میں انہیں اسپیڈ بریکر کے طورپر استعمال کیا جا رہا ہے ۔ سڑک سے کئی انچ اوپر تک ابھرے کئے جگہ پر لگے کیٹس آئیز گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں اور رکشوں کے ٹائرز اور سسپنش سسٹم کے لیے بے حد نقصان دہ ہیں کیٹ ائی ریفلکٹر سے گزرتے ہوئے بے ہنگم جھولوں سے بزرگوں کے علاوہ بچے بھی خار کھاتے ہیں۔ جس سے کئے دفعہ بزرگ اور بچے گر کر زخمی بھی ہوئے ہیں ،شہریوں نےڈپٹی کمشنر سوات جنید خان سے اپیل کی ہے کہ عوامی مسئلے کا نوٹس لیا جائے اور اس خطر ناک کیٹ آئیز کو سڑک سے ہٹایا جائے
مینگورہ شہر علاقہ امانکوٹ میلہ ڈاگ سڑک پر کیٹ آئیز شہریوں کے لئے وبال جان بن گیا
