(سوات)سوات میں مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا جا سکا چکن کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں جو کہ روزانہ اونچی اڑان بھرنے کو تیار ہے۔

چکن کی قیمتوں میں مزید پانچ روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد چکن کی قیمت فی کلو 316روپےتک پہنچ گئی ہے۔

چکن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شہری بھی پریشان ہیں، کہتے ہیں ایک طرف دیگر اشیائے خورونوش کے نرخ بڑھ رہے ہیں تو وہیں مرغی کی خریداری بھی قوت سے باہر ہورہی ہے۔

واضح رہےتین سے چار ماہ کے دوران چکن کی قیمتوں میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے تین مہینے پہلے چکن فی کلو ڈیڑھ سو روپے کلو فروخت ہوتا تھا ۔