سوات(مارننگ پوسٹ)پشاور سانحے کے بعد مٹہ میں اسفندیار ولی کا جلسہ عام ملتوی ، اے این پی سوات کے رہنماؤں نے حکومت سے سیکورٹی مانگ لی، سوات میں دی گئی سیکورٹی ناکافی ہے واجد علی ، شیر شاہ خان تفصیلات کے مطابق پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسہ میں خودکشی دھماکے اور ہلاکتوں پر سوات میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں میں سخت تشویش پیدا ہوئی ہے اے این پی سوات کے صدر شیرشاہ خان نے میڈیا کوبتایاکہ پشاور دہماکے کے بعد جمعرات کو مٹہ میں ہونے والے جلسے کو فوری طورپر ملتوی کردیاگیاجن میں اسفندیار ولی شرکت کرنے والے تھے انہوں نے مزید کہاکہ سوات اور پورے خیبر پختون خوامیں عوامی نیشنل پارٹی کو دئے گئے سیکورٹی ناکافی ہے حکومت کو عوامی اجتماعات کی سیکورٹی کو یقینی بنانی چاہیں انہوں نے کہاکہ پارٹی قائدین کے ساتھ مشورے جاری ہے اس کے بعد انتخابی سرگرمیاں جاری رکھی جائیگی ، سوات سے تعلق رکھنے والے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اور سابقہ صوبائی وزیر واجد علی خان نے کہاکہ ان کی پارٹی پہلے ہی سے ہٹ لیسٹ پر تھی مگر انہوں نے کھبی عوام کے مفادات کے لئے کسی بھی دہشت گرد کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیاہے انہوں نے کہاکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کو آزادانہ طورپر انتخابی سرگرمیاں جاری کرنے کا موقع دیں ورنہ انتخابی عمل پر سوالات ا ٹھائے جاینگے انہوں نے کہا کی عوامی نیشنل پارٹی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور عوام کو ہرقسم کی داخلی خدشات اور دیگر پارٹیوں کے ناقص پالیسوں کے بارے میں آگاہ کرینگے انہوں نے بھی سوات میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو دئے گئے سیکورٹی پر سخت عدم اعتماد کا اظہارکیا اور کہاکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ پارٹی کے تمام امیدواروں کو سیکورٹی فراہم کریں ،