سوات (مارننگ پوسٹ)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پارلیمانی امور ایم این اے سلیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم سوات کی ترقی اورخوشحالی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں سوات میں بیت المال انٹرکالج کی منظوری وزیراعظم کی طرف سے سواتیوں کیلئے تحفہ ہے، وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر والوں کو ملاکنڈ ڈویژن میں کاروباری لوگوں کو تنگ کرنے سے روک دیا،
حلقہ این اے 3میں گیس سے محروم علاقوں کو گیس کی فراہمی کی بھی منظوری دیدی گئی ہے وزیراعظم کو حلقہ نیابت میں تمام ترمسائل اورلوگوں کی مسائل سے بھی آگاہ کیاہے، ان سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد خصوصی ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے وزیراعظم کو سوات اورخصوصاً حلقہ این اے 3کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا، جبکہ سلیم الرحمان کی طرف سے سوات میں بیت المال انٹرکالج کے مطالبے پر وزیراعظم نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے ان کی اس تجویز کاخیرمقدم کیااورکہا کہ اس طرح کی تجاویز کو خوش آئند قراردیا۔ سلیم الرحمان نے واضح کیا کہ وزیراعظم سوات کے ترقی اور خوشحالی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور انہوں نے سوات میں بیت المال انٹرکالج کی منظوری کیساتھ ساتھ اس حوالے سے متعلقہ حکام کو احکامات بھی جاری کئے، انہوں نے کہا کہ حکومت اس طرح کے اقدامات میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کو ملاکنڈ ڈویژن میں ایف بی آر کی طرف سے تاجروں اورکاروباری طبقہ کو پریشان کرنے کی بھی نشاندہی کی جس پر وزیراعظم نے ایف بی آر کو ملاکنڈ ڈویژن میں کاروباری طبقہ کو تنگ کرنے سے روک دیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے حلقہ این اے 3میں گیس سے محروم علاقوں کو گیس فراہم کرنے کیلئے سروے کی منظوری دیدی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے میرے گزارشات انتہائی سنجیدگی سے سن کر احکامات جاری کئے جس پر ہم ان کے مشکورہیں۔