سوات (مارننگ پوسٹ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمودخان نے سوات کا دورہ کیا اور گالف کورس کبل میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود،ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان اور دیگر سول وفوجی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں سیدوشریف ائیرپورٹ کی بحالی اور پروازوں کے لئے کھولنے سمیت چکدرہ تا باغ ڈھیرئی ایکسپریس وے کی توسیع اور تعمیر، وومن یونیورسٹی کی تعمیر اور سیاحت کے فروغ کے علاوہ دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔آج چکدرہ لوئر دیر کا دورہ کرینگے اوراہم منصوبوں کی سنگ بنیاد اور افتتاح سمیت جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے
وزیراعلیٰ محمودخان کا سوات دورہ،گالف کورس کبل میں اہم اجلاس کی صدارت
