سوات(مارننگ پوسٹ) سوات کے ڈاکٹروں نے ملاکنڈ ڈویژن میں پہلی بار مکمل کٹے ہوئے ہاتھ کا کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ایک مزدور کا مکمل کٹا ہوا ہاتھ واپس کامیابی سے جوڑ دیا۔ چارباغ میں آرہ مشین میں کام کرنے والے مزدور عزیز کا ہاتھ لکڑی کاٹتے ہوئے مشین میں مکمل کٹ کر جدا ہوگیا تھا، جن کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال پہنچایا گیا۔ آرتھوپیڈک سرجن دلاور محسود اور پالاسٹک سرجن عالم زیب نے ان کا آپریشن کرکے کٹا ہوا ہاتھ واپس جوڑ دیا۔ ملاکنڈ ڈویژن میں یہ اس قسم کا پہلا کامیاب آپریشن تھا۔
سوات کے ڈاکٹروں نے ملاکنڈ ڈویژن میں پہلی بار مکمل کٹے ہوئے ہاتھ کا کامیاب آپریشن کرلیا
