مینگورہ:تمباکو مصنوعات پر کم از کم 30 فیصد ٹیکس کا اضافہ کیا جائے،سگریٹ کی زیادہ قیمت اس کی مانگ اور کھپت میں کمی کا باعث بنتی ہے ،اس حوالے سے سی ٹی سی کوآرڈی نیٹر ذیشان دانش نے کہا ہے زیادہ قیمتوں کے باعث تمباکو کم آمدنی اور نوجوان طبقہ کی پہنچ سے دور ہو جاتا ہے ٹیکس لگانا تمباکو کے استعمال کو کم کرنے کا سب سے موثر طریقہ ہے ۔ تمباکو مصنوعات میں اضافہ سگریٹ نوشہ ترک کرنے کے لئے حوصلہ افزاء ہے زیادہ قیمت سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی ہے تحقیق یہ بات ثابت ہے کہ جب 1990 کی دہائی میں جنوبی افریقہ میں تمباکو پر ٹیکس کی شرح میں 250 فیصد اضافہ کیا گیا تو سگریٹ کی قیمتوں میں ہر 10 فیصد اضافے پر سگریٹ کی کھپت میں 5-7 فیصد کمی واقع ہوئی۔ کھپت میں تقریباً 40 فیصد کمی سگریٹ نوشی چھوڑنے کی وجہ سے ہوئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں زیادہ ٹیکس کا اثر زیادہ واضح نظر آتا ہے۔ 10 فیصد تک ٹیکس میں اضافہ ترقی یافتہ ممالک میں کھپت میں 4% اور ترقی پذیر ممالک میں 8% تک کمی لاتا ہے۔ ٹیکس کے ذریعے تمباکو کی قیمتوں میں اضافے سے جہاں تمباکو کے استعمال میں کمی لائے گا وہیں حکومت کو ٹیکس اہداف کو حاصل کرنے میں مدد بھی دے گا ۔تحقیقی مقامل جات یہ پیشن گوئی بھی کرتے ہیں کہ سگریٹ کی قیمتوں میں 33 فیصد اضافہ دنیا بھر میں 22-65 ملین تمباکو نوشی سے ہونے والی اموات یا ایسی تمام اموات میں سے 5-15 فیصد کو روکے گا۔ 70% کے اضافے سے 46-114 ملین تمباکو نوشی سے ہونے والی اموات میں 10-26% کی بچت ہوگی۔