سوات: (مارننگ پوسٹ) مٹہ چپریال میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے آفس کی چھت گرگئی۔ واقعے میں 25 خواتین اور بچے زخمی ہوگئیں جنہیں مٹہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سوات کے علاقے چپریال میں واقع بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے آفس کی چھت گرگئی ہے ۔ چھت گرنے سے وہاں موجود 24 خواتین اور بچے زخمی ہو گئیں۔ زخمیوں کو مٹہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ تین خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصول کرنے کے لیئے جمع ہوئی تھیں کہ اچانک چھت بیٹھ گئی۔ مزید تفصیلات جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔