سوات  (مارننگ پوسٹ)   مینگورہ کے علاقہ فضاگٹ میں چار سالہ بچہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوا۔ بچہ رحمان اللہ اپنے دادا محمد امین ساکن کوہستان گٹ سیدو شریف کے ساتھ فضا گٹ گیا تھا جہاں نہر کے قریب کھیلتے ہوئے پاوں پھسلنے سے نہر میں گر کر ڈوب گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے تین گھنٹے بعد بچے کی لاش نہر سے نکال دی