سوات(مارننگ پوسٹ)محکمہ سوئی گیس سوات کو فراہم کردہ گیس پائپ میں سنگین بدعنوانیوں اوربے قاعدگیوں کا انکشاف ٗ محکمہ گیس میں کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنے کیلئے انصاف ٹائیگرز ڈٹ گرئے، آخری حد تک جانے کا اعلان ٗ پی ٹی آئی ٹائیگرز نے محکمہ گیس سوات میں کالی بھیڑوں کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے سابقہ دور میں فراہم کردہ گیس پائپ بارے انکوائری کامطالبہ کردیا، سرکاری خزانہ کونقصان پہنچانے والوں کو کیفرکردارتک پہنچانے کیلئے ایم پی اے گران خان سے اسمبلی فلور پر معاملہ اٹھانے کامطالبہ، تفصیلات کے مطابق انصاف ٹائیگرز فورس نے محکمہ سوئی گیس سوات میں کالی بھیڑوں کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق دورحکومت میں محکمہ سوئی گیس سوات کو فراہم کردہ سوئی گیس پائپوں میں جو بدعنوانی اوربے قاعدگی ہوئی ہے ملوث افراد کو بے نقاب کرکے ان کے خلاف آخری حد تک جانے کا اعلان کرتے ہوئے سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچانے والوں سے ریکوری اورقانون کے مطابق کارروائی کامطالبہ کیاہے انصاف ٹائیگرز فورم کا ایک غیرمعمولی اجلاس زیرصدارت پی ٹی آئی کے بانی رہنما فضل ربی بھائی منعقد ہوا، جسمیں اس بات پر تشویش کااظہار کیاگیاکہ محکمہ سوئی گیس میں تعینات بعض سرکاری لوگوں نے سرکاری خزانہ کو بے دردی سے لوٹاہے انہوں نے کہا کہ ان کالی بھیڑوں کی نشاندہی ہوگئی ہے اور جلد ہی اس سلسلے میں دمادم مست قلندر ہوگا، انہوں نے کہا کہ سابق دور میں سوات دفتر کوخطیرلاگت کے سوئی گیس پائپ فراہم کی گئی تھی لیکن اس میں جو مبینہ بدعنوانی اورکرپشن کی گئی ہے اس بارے کافی معلومات اکھٹے کردئے گئے ہیں اور سوات کے لئے منظور کردہ گیس پائپ چند کرپٹ لوگوں کے نذر ہواہے انہوں نے حکومت کی ذمہ داروں اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین بدعنوانیوں کی فوری طور پر انکوائری کرکے ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں کو کرپٹ لوگوں سے پاک کرنا عمران خان کاوژن اوروزیراعلیٰ محمودخان کے پالیسیوں کاحصہ ہے لہٰذا انکوائری شروع کرکے ان لوگوں کو بے نقاب کیاجائے انہوں نے اس سلسلے میں ایم پی اے عزیز اللہ گران خان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسی معاملہ کو اسمبلی فلور پر اٹھاکر ان کرپٹ لوگوں کے چہروں سے نقاب اتاراجائے۔